• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ کانفرنس، افغان صورتحال پر پاک امریکا رابطہ، امن تجاویز پر تبادلہ خیال

کراچی (نیوز ڈیسک) دوحہ کانفرنس کے موقع پر افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکا رابطہ، امن تجاویز پر تبادلہ خیال، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستانی وفد سے ملاقات ، افغان مسئلے پر مشاورت کی گئی ۔

دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر مشاورت اور قیام امن کے لئے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دوحہ میں جاری تیسری افغان کانفرنس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں افغان مسئلے پر مشاورت کی گئی۔ 

ملاقات میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز اور کابل میں ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمن نظامانی شریک تھے۔ 

ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف سے بھی پاکستانی وفد کی ملاقات ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید