کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(پیر)سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ جلد ختم ہوگا، سمندری ہوائیں بادلوں کی آمد کا باعث بنیں گی ۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں اتوارایک اور گرم اور انتہائی مرطوب دن تھااور شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے، آج(پیر)سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی جس سے درجہ حرارت اور محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔