• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گرانے پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیا، اب اسکے خلاف قرارداد کی مخالفت کردی، طاہر اشرفی

لاہور (جنگ نیوز)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت گرانے پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیا، اب اسکے خلاف قرارداد کی مخالفت کردی، امریکا ہو یا کوئی اور کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، یہ کہتے ہیں کہ ہماری حکومت امریکا نے گرائی تو اب امریکا کے خلاف قرارداد کی حمایت کیوں نہ کی گئی، امریکی قرارداد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کی مخالفت دکھ کی بات ہے، کم از کم فلسطین اور غزہ سے متعلق بات کی تائید کرنی چاہیے تھی۔، امریکی قرارداد کی مخالفت کس سے محبت کا اظہار تھا۔پاکستان کی جوابی قرارداد پر سنی اتحاد کا اختلاف افسوسناک ہے،امریکا ہو یا کوئی اور کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، امریکا کو فلسطین میں انسانیت کیوں نظر نہیں آ رہی؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے انتہا پسندی اور شدت پسندانہ رویے کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید