• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ: ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قلعہ عبداللہ میں دو سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے رہائشی 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،بلوچستان میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ چھٹا کیس ہے، محکمہ صحت قلعہ عبداللہ سے 3، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی اور چمن سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں رواں سال صوبے کے بیشتر علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید