• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 14پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 10پیسے تک کی کمی ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 30پیسے تک کم ہو گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.20روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 25 پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.65 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 14 پیسے کی کمی سے 277.55 روپے سے کم ہو کر 277.41 روپے اور قیمت فروخت 11 پیسے کی کمی سے 280.18 روپے سے کم ہو کر 280.07 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 293.45 روپے سے کم ہو کر 293.35 روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کی کمی سے 296.25 روپے سے کم ہو کر 296.17 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 346.95 روپے سے کم ہو کر 346.75 روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 350.28 روپے سے کم ہو کر 349.98 روپے ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید