• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف پیر سے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف یکم جولائی 2024کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 30 جون تک اضافی ٹیکسز ختم نہیں کیے گئے تو تاجر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یکم جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ پریس کانفرنس میں ہمارے تمام مراکز کے تاجر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید