• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان محمود کی کشمیر کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہیں، حاجی قربان

لوٹن (شہزاد علی) میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے برسلز میں کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اس کانفرنس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مطابق مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری شریک ہوں گے۔ کانفرنس یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں منعقد کی جائے گی جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اٹھانے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں میں پہنچا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مودی کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ صدر آزاد کشمیر نے اس سلسلے میں دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں انہوں نے آزادکشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت سے کہا کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ علاوہ ازیں حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کی اہلیہ کو حج بیت اللہ کی ادائیگی پر کمیونٹی کی مبارک کا سلسلہ جاری ہے مختلف شخصیات نے رہاش گاہ پر جا کر انہیں مبارک پیش کی اور مٹھائیاں، گلدستے اور تحائف پیش کئے۔
یورپ سے سے مزید