• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورتا ہولاڑ پل جانے والی سڑک پر سیکورٹی بڑھائی جائے، بیرسٹر نواب بابر

لوٹن ( نمائندہ جنگ) بیرسٹر نواب بابر خان نے بتایا ہے کہ ان سے برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی کی بعض شخصیات نے ملاقات کی اور پاکستان میں بیور کے مقام پر پیش آنے والے بعض ناخوشگوار واقعات کی طرف توجہ دلائی ہے جن کے مطابق سڑک پر کچھ ڈاکو مسافروں پہ حملے کرتے ہیں اور ان واقعات سے مسافر ہراساں ہوتے ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کے متعلقہ وزیر کو بھی خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیور سے ہولاڑ کے پُل کی طرف جو سڑک جاتی ہے ادھر مزید سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کے شہری پاکستان میں سیاحت اور خاندان کے افراد سے ملنے جاتے ہیں لہٰذا ان راستوں پر سیکورٹی ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ ایسی وارداتوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ پر عوام کیلئے سیکورٹی ہونی چاہئے اس سے ملک کی سیاحت میں اضافہ ہوگا ۔ سیاحت ہر ملک کی معیشت کے لیےضروری ہے۔
یورپ سے سے مزید