• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم پوئٹس کے زیراہتمام گلناز کوثر کی رہائش گاہ پر شعری نشست

کوونٹری (پ ر) برطانیہ کے شہر کوونٹری میں برمنگھم پوئٹس کے زیراہتمام کوونٹری میں مقیم شاعرہ وادیبہ گلناز کوثر کی رہائش گاہ پر شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت شاعر اقبال نوید نے کی۔ نشست کےمہمان خاص بلجیم سے تشریف لائے ہوئے شاعر و مترجم شیراز راج اور لیسٹر کے سرفراز تبسّم تھے۔ نظامت کے فرائض جدید نظم کے شاعر ڈاکٹر ثاقب ندیم نے ادا کئے دیگر احباب میں گلناز کوثر، جیم جازل، شہرام رضا نے اپنی شاعری سے نشست کو یادگار بنادیا۔ نشست کے اختتام پر کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد اقبال نوید، شیراز راج اور سرفرازتبسم نے احباب کو کتابوں کے تحائف پیش کئے۔
یورپ سے سے مزید