• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں گھس کر  ڈاکے، لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے محمود خاں کے گھر سے3 لاکھ 15ہز ار کی نقد ی ، زیورات اور دیگر سامان، غازی روڈ میں قیصر اشرف کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان ،سندر میں کچا جیل روڈ کے علاقہ میں کاشف خان کے گھر سے 1لاکھ 90ہزار روپے ، زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس میں عبدالستار کے گھر سے 1لاکھ45ہزار کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان۔شالیمار میں شہزاد رائے کے گھر سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی ، زیورات اور دیگر سامان، ساندہ میں نعیم اللہ سے58ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان اور بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں نے وقار کی فیملی سے 40ہزارکی نقد ی ،زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ سمن آباد سےسجاد نصیر اور ہربنس پورہ سے اجمل نظامی کی گاڑیاں اور نشتر کالونی سے فضل اللہ ،نواں کوٹ سے مشتاق قیصر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید