• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ڈائیلاگ کیلئے ماحول سازگار بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی ڈائیلاگ کے لیے ماحول کو سازگار بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،”عزمِ استحکام”آپریشن عوام کے لئے قابلِ قبول نہیں، 25 کروڑ عوام پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حمایتی ہیں اور افغانستان، ایران سے تعلقات کا استحکام اور پائیدار دوستی چاہتے ہیں،عوام نے قومی بجٹ مسترد کردیاہے۔ وہ منصورہ میں مشاورتی اجلاس اور وسطی، شمالی، جنوبی پنجاب سے وفود کے ساتھ ملاقات میںگفتگو کررہے تھے۔
لاہور سے مزید