• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر امریکی محکمۂ خارجہ کا ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورکنگ گروپ کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ پر ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے رعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر امریکا پہلے بھی کہہ چکا یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی رائے کی وضاحت خود کر سکتا ہے۔

امریکی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کی قرار داد سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس امریکی حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے، اس کی قانون سازی پر بات نہیں کر سکتے۔

امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کو من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ʼآربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس عمل کا مناسب مداوا یہ ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عالمی قانون کے مطابق ہرجانے کا حق دیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید