لاہور( پ ر) ایرانی یونیورسٹیز کے گیارہ رکنی وفد کایونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عالم سعیدکی زیرصدارت تقریب میں تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔جن میں تحقیق اور علم کا تبادلہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے اور سائنسی منصوبوں کی ترقی شامل ہیں۔