• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: زیرِ حراست ملزم پرفائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کے علاقے فقیر آباد میں قتل کے زیرِ حراست ملزم پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ زیرِ حراست ملزم محفوظ رہا۔

پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید