• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاٹیز نیلامی میں خریدی جائیدادوں کے بقایاجات آج رات 12 بجے تک جمع کروائیں، سی ڈی اے

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ الا ٹیز نیلامی میں خریدی جائیدادوں کے بقایا جات آج رات 12 بجے تک جمع کروائیں۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سینٹر رات 12 بجے تک کھلا رہے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو سینٹر کا وقت رات 9 سے  بڑھا کر 12 بجے تک کردیا۔

سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو سینٹر کے دورے کے دوران شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ بقایاجات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات و نوٹسز واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے،  واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید