• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو نئے معاشی ماڈل کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک


وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت مسلسل مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو ایک نئے معاشی ماڈل کی ضرورت ہے، حکومت نے اپنی چادر کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 3500 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے گئے، کسی ایک سال میں اتنے زیادہ اضافی ٹیکسز کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت اپنا بوجھ کم کرنے کےلیے نجکاری کے ایجنڈے پر گامزن ہے، پی ڈبلیو ڈی کے شٹ ڈاؤن کا اعلان بچت اقدامات میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں اسی سمت میں سفر جاری رکھنا ہوگا، شہباز شریف کی حکومت مسلسل مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ نئی پنشن اسکیم سے آرمڈ فورسز کو ایک سال کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید