• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت

زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنیوالے انتم کے والدین پاکستانی ہیں۔

انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔

انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونیوالی کوئین سیریز کیلئے قلندرز ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔

انتم نقوی زمبابوے اسکواڈ میں شامل ہونیوالے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید