• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 9دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تیرہ میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم جولائی 2024کو صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے9دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔پہلا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے تیرہ کے عام علاقے میں ہوا جس میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت پانچ دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری کارروائی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا جس میں مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید