حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کراچی سے اغوا ہونے والے نوجوان طالبعلم کو حیدرآباد پولیس نے بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حدود میں پولیس کی چیکنگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کرولاکار میں سوار مشکوک افراد پولیس کے اشارے پر ایک نوجوان کو کار سے اتار کر فرارہوگئے تھے ۔ بعدازاں کار سے اتارے گئے نوجوان عاطف جٹ نے پولیس کو بتایاکہ وہ کراچی کے علاقے منظور کالونی کارہائشی ہے اور آئی ٹی کاطالبعلم ہے۔منگل کی صبح نامعلوم افراد نے اسے اسلحہ کے زورپر اغواکرکے کار میں ڈالا تھا اور کراچی سے لیکر اسے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوئے تھے ۔نوجوان نے پولیس کوبتایا کہ اغوا کار اس سے ویب سائٹ ہیک کرنے کے حوالے سے معلومات مانگ رہے تھے جس پرانہیں کہا کہ مجھے ویب سائٹ ہیک کرنانہیں آتا اور نہ ہی کبھی ایساکام کیاہے۔