• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ نے مسلسل دوسرے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے مسلسل دوسرے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے۔ محکمہ اور اسپتالوں کے جاری اعدادوشمار میں فرق سامنے آنے پر محکمہ نے مختلف اسپتالوں کو ڈیٹا فراہم کرنے سے منع کرتے ہوئے ایک فوکل پرسن مقرر کیا تھا جو روزانہ اسپتالوں سے اعدادوشمار حاصل کرکے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کر تا تھا تاہم گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال کی ہلاکتوں کے حوالے سے ابہام اور ایم ایس کی جانب سے انہیں فوکل پرسن کی غلطی کہتے ہوئے مشتبہ ہلاکتیں قرار دینے کے بعد محکمہ صحت نے اپنا ڈیٹا جاری نہیں کیا تھا ۔ منگل کے بعد بدھ کو بھی محکمہ صحت نے اعداد وشمار جاری نہیں کیے ۔

ملک بھر سے سے مزید