• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی چپقلش، لیاری کچرے کا ڈھیر بن گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی )اداروں کی چپقلش ، لیاری کچرے کا ڈھیر بن گیا، عید الاضحیٰ سے اب تک آگرہ تاج کالونی ، بہار کالونی ، چاکیواڑہ ، کلا کوٹ، ریکسر لین ، گل محمد لین اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے، سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے ٹھیکہ ’’اے وائی آئی ایس آئی ایس‘‘ کو دے دیا تھا، کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں عید کے صرف دو دن کام کرنے کی اجازت دی گئی اور اس کے بعد سے انہیں لیاری میں کام نہیں کرنے دیا گیا ،ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کی مقامی قیادت کمپنی کو بلیک میل کررہی تھی اور ان سےاپنے گھوسٹ ملازمین کو جاری رکھنے اور دیگر مطالبات منوارہی تھی جبکہ کمپنی کو زبردستی کام سے روکا جارہا ہے ۔ چینی کمپنی کے ذرائع نے اے وائی ایس آئی ایس کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کی اپنی نا اہلی کی وجہ سے لیاری کچرے کا ڈھیر بنا ہے اور اب چینی کمپنی نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید