• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی واقعات اور جانی نقصان میں واضح کمی ہوئی، سیکورٹی رپورٹ

اسلام آباد( طاہر خلیل ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے دعویٰ کیا ہےکہ کئی ماہ بعد ملک میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 31عسکریت پسند ہلاک ، 27 کو گرفتار کیاگیا.

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عسکریت پسندوں نے جون 2024کے دوران ملک بھر میں 69حملے کئے 60افراد جان سے گئے جن میں سکیورٹی فورسز کے 33اہلکار، 26عام شہری اور ایک جنگجو شامل تھا جبکہ 65افراد زخمی ہوئے جن میں 33عام شہری 31سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عسکریت پسند شامل ہے

مئی کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات میں 20فیصد، اموات میں 33 فیصد اور زخمیوں میں 25فیصد کمی واقع ہوئی، جون میں 2024کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں سب سے کم ہلاکتیں ہوئیں ،سیکورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں 31عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 27کو گرفتار کیا۔

قبائلی اضلاع میں عسکریت پسندوں نے 28 حملے کئے جس کے نتیجے میں 18عام شہریوں اور 12سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 30 افراد شہید اور 16 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور 12شہریوں سمیت 28 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 11 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افرادمارے گئے جن میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار اور دو عام شہری شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید