واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم ہوگئی، اس موقع پر مسعود خان نے کہا کہ مدت سفارت کے دوران پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اس عمل کو جاری رہنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی مدت برائے سفیر اختتام پذیر ہوگئی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں نے امریکامیں پاکستان کی سفیرکی حیثیت سے ذمہ داری مکمل کرلی ہے، مارچ 2022سے ہم نے پاک امریکاتعلقات کومضبوط بنانیکی کوشش کی۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی دوستوں کی دی جانیوالی بے پناہ حمایت کیلئے شکرگزارہوں، پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں ثابت قدم رہناچاہئے۔