وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ امن کے لیے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے خیبر پختون خوا کے علاقوں تیراہ، خیبر، لکی مروت میں آپریشن پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پزیرائی کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔