• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں ہونے لگیں

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستانی سابقہ اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے سوشل میڈیا پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویروں پر مبنی مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔

کرن اشفاق کی نئی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کی یہ تصاویر کسی تقریب کے دوران بنائی گئی ہیں۔

اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں سابقہ اداکارہ نے اپنے دوسرے شوہر، حمزہ بیگ کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔


اداکارہ کی اس نئی ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیوں میں مصروف ہوگئے۔

صارفین ناصرف کرن اشفاق، اُن کی نئی جوڑی کی تعریفیں کر رہے ہیں بلکہ کرن کے دوبارہ سے حاملہ ہونے سے متعلق بھی شبے کا اظہار  کر رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ کرن اشفاق معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اور ایک بیٹے روم کی ماں ہیں۔

کرن اشفاق اور عمران اشرف میں طویل عرصہ علیحدگی رہنے کے بعد طلاق ہو چکی ہے۔

اداکارہ کرن اشفاق نے گزشتہ سال اپنے والدین کی رضا مندی سے حمزہ بیگ نامی سیاست دان  سے شادی کی تھی۔

کرن اشفاق کے ماضی میں دیے گئے ایک بیان کے مطابق وہ دوبارہ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا سوچ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید