• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس بابر ستار کی ذاتی معلومات لیک، توہین عدالت کیس: ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرادی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار اور ان کی فیملی کی ذاتی معلومات لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم چلانے پر توہینِ عدالت کیس میں ایف آئی اے نے 10 صفحات پر مشتمل رپورٹ اسلام اباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ اکاؤنٹ کی نشاندہی کی گئی جنہوں نے مہم شروع کی، بیشتر ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرنے والے تھے۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف 3 ہیش ٹیگ کا سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔ 

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق کچھ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید معلومات منظر عام پر آئی ہیں جنہیں آئندہ تاریخ پر عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ 

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق جسٹس بابر ستار کے خلاف پہلا ہیش ٹیگ 22 اپریل 2024 کو شروع کیا گیا۔ ٹوئٹر پر 39 اکاؤنٹس استعمال ہوئے جن میں سے 29 کی شناخت جعلی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق چہرے کی ظاہری شناخت والے 10 اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے نادرا کو بھیجا ہے۔ چار اکاؤنٹس کی نادرا نے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق دوسرا ہیش ٹیگ چلانے والوں میں 155 اکاؤنٹس میں سے 124 کی کوئی ظاہری شناخت موجود نہیں۔ 6 لوگوں کو نوٹسز بھیجے گئے۔ 45 اکاؤنٹس میں سے 15 کی کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید