• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے بجلی کے نرخ میں اضافہ مسترد کر دیا

تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافہ مسترد کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ملک پر قابض مینڈیٹ چور حکومت ہر لحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حکومت کا ہر اقدام عوام کے معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے۔ قابض حکمرانوں کا ہدف عوام، متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقہ ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ اشرافیہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

ترجمان نے بجلی کی فی یونٹ قیمت کو کم از کم اپریل 2022 کی سطح پر لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید