وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ کیا۔ تاجک صدر نے قصر نوروز آمد پر وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔
اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم کو خود قصر نوروز کا دورہ کرایا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قصر نوروز اور تاجک فن تعمیر کی تعریف کی۔
اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ دورۂ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی۔
اعلامیہ کے مطابق تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا قصر ملت میں استقبال کیا، جہاں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور تاجکستان کے اعلیٰ سطح وفود کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔