• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25پیسے تک بڑھ گئی اور اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمت میں 71 پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 69 پیسے تک کم ہو گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت5 پیسے کی کمی سے 278.65 روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 2 پیسے کی کمی سے 277.56 روپے سے کم ہو کر 277.54 روپے اور قیمت فروخت 8 پیسے کی کمی سے 280.28 روپے سے کم ہو کر 280.20 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید