راولپنڈی(راحت منیر/نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔نئے ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد36رہ گئی ہے۔
رواں برس نومبر میں جسٹس شکیل احمد بھی ریٹائر ہونیوالے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں آخری مرتبہ ججز کی تقرری مئی 2021میں ہوئی تھی۔
ادھردو سینئر ججز کو چھوڑ کر جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزدگی پر وکلاء نمائندے بھی تقسیم ہوگے ہیں۔
لاہور کے وکلاء نے مخالفت جبکہ راولپنڈی کے وکلاء نمائندوں نے خیر مقدم کیا ہے۔