• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرزکی کوآرڈی نیٹروزیراعظم سےملاقات،تنخواہ میں اضافہ کامطالبہ

اسلام آباد(نامہ نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن اسلام آباد کے وفدنے وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے ملاقات کی، نائب صدر ڈاکٹر حاشراقبال کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر سے پی جی آر ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ کوآرڈی نیٹر کو بتایا گیا کہ کے آخری بار تنخواہ چار سال پہلے 2020 میں بڑھائی گئی تھی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈین پمز ہسپتال کو مسئلہ فوری حل کرنے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی اور وفد کومسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کو درپیش لائسنسنگ کے مسائل کے حوالے سے بھی کوآرڈی نیٹر کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے پی ایم ڈی سی کو بھی مذکورہ مسئلہ حل کرنے کے احکامات کئے، ڈاکٹر حاشر اقبال نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید