• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 8 پستول برآمد کر لئے ۔ پولیس نے 6ملزموں سے 5 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کینٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سے مسروقہ رقم 61ہزار 500 روپے برآمد کر لی۔کہوٹہ پولیس نےسادہ لوح شہری کو لوٹنے وا لے 4رکنی نوسرباز گینگ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے، اور آرٹیفیشل جیولری برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کو سستا سونا دینے کا جھانسہ دیا اوررقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔تھانہ آراے بازار پولیس نے لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھاکر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم خورشید کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے مسروقہ رقم 25ہزار روپے برآمدہوئی۔ ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کے سرغنہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مسروقہ رقم ایک لاکھ 20 ہزار روپے، 7 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث15اشتہا ری وعادی مجرموں سمیت23جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید