• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں فضلہ کی علیحدگی ، جلانے میں کوتاہیاں، ماحولیاتی آلودگی کے خدشات

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں فضلہ کی علیحدگی ، ذخیرہ کرنے اور جلانے میں کوتاہیوں کے باعث انفیکشن کے پھیلاؤ اور ماحولیاتی آلودگی کے خدشا ت نے جنم لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مشترکہ معائنہ کیا اور کچرے کے انتظام کا جائزہ لیا۔ چار ٹیموں کے ذریعے کئے گئے اس جائزے میں فضلہ کی علیحدگی ، ذخیرہ کرنے اور جلانے میں کوتاہیاں پائی گئیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ای پی اے اور آئی ایچ آر اے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2005 کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کی نگرانی جاری رکھیں گے اور صحت عامہ اور ماحول کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید