• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈوانس میٹرنگ انفرا سٹرکچر سے بجلی چوری ختم‘ لائن لاسز میں کمی ہو گی‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے ہمیشہ پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کی جانب پہل کی۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی اسٹیٹ آف دی آرٹ اے ایم آئی (ایڈونس میٹرنگ انفرا سٹرکچر) ٹیکنالوجی کا آئیسکو ریجن میں نفاذ ممکن بنانا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اے ایم آئی میٹر سے بجلی چوری کا خاتمہ‘ درست ریڈنگ اور لائن لاسز میں کمی ہوگی۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ اب تک 40ہزار سے زائد میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جنرل منیجر ڈیویلپمنٹ فیصل شریف کا کہنا ہے کہ بجلی خرابی کی صورت میں آئیسکو سسٹم میں شکایات کا اندراج خودکار طریقے سے ہو جایا کریگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی محسن رضا گیلانی نے کہا کہ ابتدائی مراحلے میں راولپنڈی سٹی‘ کینٹ سرکلز اور ٹیکسلا ڈویژن میں 12لاکھ سے زائد صارفین کے میٹرز کو بلا معاوضہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید