• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیٹی سپیکرنیویارک اسمبلی کی امریکی ہسپتالوں میں پاکستانی نرسوں کو ملازمت کی پیشکش

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) امریکی ریاست نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل ریموس نے امریکی ہسپتالوں میں پاکستانی نرسوں کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے ویزے کے انتظار کا دورانیہ 400 دنوں سے کم کر کے 100 دن کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ،ڈپٹی سپیکر کی قیادت میں امریکی وفد نے خصوصی دعوت پر نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی، وفد میں رکن نیویارک اسمبلی ایلیک بروک کراسنی اور چئیرمین امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد شامل تھے این پی سی آمد پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار احمد عباسی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین نےمہمانوں کااستقبال کیا اور پھول پیش کئے، فل ریموس نے میٹ دی پریس سے اپنے خطاب میں کہا جیوپالیٹیکس بعض مرتبہ تعلقات کومتاثر کرتی ہے تجارت سرمایہ کاری میں اعتماد سازی کی کمی جیسے مسائل رہےہیں ہم نے پاکستان کیساتھ نیویارک کی سطح پر تجارت اور تعلقات کی کوشش کی،اب 50 سے زائد ریاستیں پاکستان کیساتھ آزادانہ بزنس و تجارت کر سکیں گی ، اس موقع پر اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید