• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئی پی پیز کیساتھ تمام معاہدے منسوخ کرے، صدر ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کرے اور بغیر کیپسٹی چارجز کے سستے ذرائع سے بجلی پروکیور کرے،بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ شہری بدامنی اور کاروباری برادری کیساتھ عدم اطمینان کا باعث بن سکتا ہے۔وفاقی حکومت کو آئی پی پیز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے اور قومی مفاد میں صنعتوں کے لیے بجلی کی سستی قیمتوں کو یقینی بنانا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک،نائب صدر طارق جدون،نائب صدر قراۃ العین،میاں اکرم فرید، کنونئیر ڈپلومیٹک کمیٹی محمد احمد،چیئرمین کوارڈنیشن ملک سہیل حسین و دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ انیس سو چورانوے سے آئی پی پیز کیساتھ کنٹریکٹ کے مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔
اسلام آباد سے مزید