• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون تیاریاں، اسلام آباد میں نالوں کی صفائی یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)مون سون کی آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں 111 بریگیڈ، سینی ٹیشن ونگ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوںنے شرکت کی ۔ اجلاس میں مون سون کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلے کئے اورتیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں مون سون سے قبل, دوران بارش اور اربن فلڈنگ کی جانے والی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مون سے قبل نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نالوں کی صفائی سیکٹرز، رورل ایریا، سوسائٹیز میں مشترکہ طور پر کی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں ریسکیو کیمپ بھی لگائے جائیں گے، نالوں کے اوپر سے تجاوزات ہٹانے کے لئے بھی آپریشنز بھی کئے جائیں گے۔ بارش یا سیلابی صورتحال میں آرمڈ فورسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید