• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھی کے کان کاٹنے کے ملزم کی درخواستِ عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تھانہ روات کے علاقے میں گدھی کے کان کاٹنےکے معاملے کی سماعت کی۔

عدالت نے واقعے میں ملوث ملزم ارشد محمود کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد راولپنڈی میں گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے ساگری میں با اثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے تھے جس کا مقدمہ گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کے لیے آزاد چھوڑا تھا کہ ارشد محمود نے اسے پکڑ کر اس کے کان کاٹ دیے، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید