امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جولائی کا دھرنا بلوں، لیوی اور ٹیکسوں کے خلاف ہے۔
منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام اس کے خلاف نہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ایسا ہی کریں گے کیونکہ ان کو پتا ہے، ہم پھر فارم 47 سے آجائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اپنےحق کےلیے جو جدوجہد کسی صحیح لیڈرشپ کے ساتھ ہو تو اس کا کوئی حل نکلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو موقع ملے تو انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے بات کرسکتے ہیں، ہمارا 12 جولائی کا دھرنا بلوں، لیوی اور ٹیکسوں کے خلاف ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ تاجروں کےلیے ہمارے دھرنے کا پلیٹ فارم کھلا ہے، مشاورت کے بعد دیگر چیزیں بھی شامل کریں گے۔