• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور نے اے ٹی سی اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا

علی امین گنڈا پور: فوٹو فائل
علی امین گنڈا پور: فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

پیشی کے بعد عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

علی امین گنڈاپور نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر پارٹی میں تھوڑی بہت چیزیں آجاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اختلافات ہیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا ہماری اچھی چیز تو دکھاتا نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کی۔

قومی خبریں سے مزید