• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں، آج شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا 9 مئی دوبارہ کرنا چاہتے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید