پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون نے کہا کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔