• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اویس لغاری کے نام سے بل کی تصویر پر منفی پروپیگنڈے پر وضاحت جاری

اویس لغاری--- فائل فوٹو
اویس لغاری--- فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر پاور کے نام سے بل کی تصویر پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر ترجمان پاور ڈویژن نے وضاحت کردی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری قانون کی پاسداری کرتے ہیں، بل اویس لغاری کے فورٹ منرو ہل اسٹیشن کے بالائی حصے کا ہے جو زیرِ استعمال نہیں تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بل یونٹ کے کالم میں واضح لکھا ہے کہ میٹر کو اگست 2023ء میں لاک کرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق دسمبر 2023ء میں میٹر منقطع کرا کر 10،766 روپے کے واجبات ادا کیے گئے، میٹر کو جون 2024ء میں بحال کرایا گیا تاہم عدم استعمال کی وجہ سے اس میں کوئی لوڈ شامل نہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈے سے وفاقی وزیر اویس لغاری کی کردار کشی کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید