پنجا ب کے فلور ملز کے نمائندگان نے وزیرِ خوراک بلال یاسین کے سامنے آٹا سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے فلور ملز کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فلور ملز نمائندگان نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اضافی اسٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔