آج سے تقریباً 47 برس قبل 15 اگست 1977 کو امریکی جامعہ کے بگ ایئر ریڈیو ٹیلی اسکوپ پر ایکسٹرا ٹیریسٹریل انٹیلی جنس کی تلاش کے دوران ایک پُر اسرار ریڈیو سگنل موصول ہوا۔
امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے بگ ایئر ریڈیو ٹیلی اسکوپ پر موصول ہونے والا یہ سگنل 72 سیکنڈ تک جاری رہا۔
مذکورہ سگنل اتنا مضبوط تھا کہ ماہر فلکیات جیری ایہمن نے اسے اگلے دن ہی دریافت کر دیا، ان کے مطابق ’واو‘ (wow) لکھا ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سگنل کوسٹیلیشن سیگیٹیریئس کی جانب سے شروع ہوا، جسے اجنبی ریڈیو ٹرانسمیشن میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ وسیع تر تحقیقات کے باوجود، ماہر فلکیات و سائنسداں تاحال یہ پتا لگانے میں ناکام ہیں کہ اس کی حقیقی بنیاد کیا ہے۔