• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلوں کے بادشاہ آم کے خوبصورتی پر حیرت انگیز اثرات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

موسمِ گرما کا رسیلہ اور لذیذ ترین پھل آم دنیا بھر میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے جس کے ناصرف صحت بلکہ خوبصورتی پر بھی بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

جی ہاں! آم کا استعمال خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے  جس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد سے زیادہ تر لوگ ناواقف نظر آتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق آم کھانے سے مجموعی صحت پر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اِن کے چہرے پر بطور فیس ماسک کے استعمال سے بھی جِلد صاف شفاف، نرم و ملائم، کھِل اٹھتی ہے اور رنگت صاف ہوتی ہے۔

آم  کے گودے میں بے شمار منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو براہ راست جِلد پر لگانے سے جِلد کے متعدد مسائل حل اور رنگت میں واضح نکھار آتا ہے۔

آم کا فیس پیک لگانے سے آپ ضدی داغ دھبوں سمیت دانوں اور مہاسوں سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں۔

آم کا گودا ناصرف ایکنی صاف کرتا ہے بلکہ یہ قدرتی طور ہر جِلد کے اندر موجود میل، اضافی تیل اور گندگی کی بھی صفائی کرتا ہے۔

آم کے بطور ماسک استعمال سے دانوں کے قبل مسام میں بننے والی سوجن اور لالگی سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔

آم کا ماسک استعمال کرنے سے آپ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

آم کے گودے کا فیس پیک بنانے کا طریقہ:

آم کا چھلکا ہٹا لیں اور اب اس کے گودے کو میش کر کے اس سے چہرے پر 2 سے 3 منٹ تک مساج کریں۔

پھر اسے 5 منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں اور بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

اس عمل سے جلد چمکدار، صاف، نرم و ملائم اور ایون ٹون ہو جائے گی۔

مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو ایک ہفتے میں 3 بار دہرائیں۔

صحت سے مزید