پاکستان میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر ہوگی جبکہ یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہوا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے بتایا کہ ملک کے کئی علاقوں میں مطلع آبر آلود اور کہیں صاف تھا، تاہم ملک کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لئے یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر اور عاشورہ محرم 17جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو، ضلعی حکام اور بلوچستان کی زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوئے۔