• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان، بھکر، پاک پتن، بہاولنگر اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، جس کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور اور گرد و نواح میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

آج پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خطۂ پوٹھوہار، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی، تاہم آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ کل سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید