• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر


سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق 13 جنوری کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

 پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے فیلصے پر نظرثانی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 جنوری کا فیصلہ دینے والا وہی 3 رکنی بینچ نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ججز کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیےججز روسٹر جاری کر دیا

ججز کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیےججز روسٹر جاری کر دیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے 7 بینچ تشکیل دے دیے گئے، بینچ نمبر ایک جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر دو جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا،  بینچ نمبر تین جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل ہوگا،  بینچ نمبر چار جسٹس امین الدین خان،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں بینچ نمبر پانچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر 6 جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا،  جبکہ بینچ نمبر سات جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید