• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں محرم اور مون سون بارشوں کیلئے فنڈز جاری

مزمل اسلم--- فائل فوٹو
مزمل اسلم--- فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پولیس کو محرم پُرامن بنانے کیلئے 162 ملین روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید